ڈیلر اور دکان
ادھار پر لی گئی کھاد، بیج، اسپرے اور دوسری چیزیں، ہر ادائیگی، اور نقد قیمت لکھیں تو ادھار پر زیادہ دی گئی رقم۔
ڈیلر سے ادھار کھاد، آڑھتی سے پیشگی، بینک سے قرض، یا گندم ایسے خریدار کو بیچی جو بعد میں پیسے دے گا۔ ZaraiOS ہر شخص کا الگ کھاتہ رکھتی ہے، دکھاتی ہے کہ آپ پر کتنا واجب ہے اور آپ کو کتنا ملنا ہے، اور ہر خرید اور ادائیگی تاریخ کے ساتھ محفوظ رکھتی ہے۔

کیسے کام کرتی ہے
جو ہوا، اسی وقت لکھ دیں۔ جوڑ ZaraiOS خود کرتی ہے، اس لیے مہینوں بعد بھی کھاتہ درست رہتا ہے۔
کسی بھی خرچے پر، جیسے کھاد، بیج یا اسپرے، "ادھار" چنیں اور ڈیلر، آڑھتی یا دکان چنیں۔ نقد قیمت لکھیں تو ادھار پر زیادہ دی گئی رقم بھی نظر آتی ہے، اور ادائیگی کی تاریخ بھی لکھ سکتے ہیں۔
ڈیلر کے صفحے پر "ادائیگی" دبائیں۔ ایپ واجب رقم بتاتی ہے؛ آپ کم بھی دے سکتے ہیں، نقد یا فصل میں۔ زیادہ دیں تو پیشگی کے طور پر دکھتا ہے۔
"پیسے" والا ٹیب ڈیلروں اور آڑھتیوں کا کل واجب، ہر ایک کا الگ، اور خریداروں سے ملنے والی رقم دکھاتا ہے۔
ادھار یا قرض پر ادائیگی کی تاریخ لکھیں تو جب تک رقم باقی ہے فون پر یاد دہانی آتی ہے۔ گزری تاریخ الگ نظر آتی ہے۔

کس کس کا کھاتہ
ہر شخص کا اپنا صفحہ ہے جس میں واجب رقم، ہر اندراج اور اس کی تاریخ ہے، تاکہ کچھ بھی یادداشت پر نہ رہے۔
ادھار پر لی گئی کھاد، بیج، اسپرے اور دوسری چیزیں، ہر ادائیگی، اور نقد قیمت لکھیں تو ادھار پر زیادہ دی گئی رقم۔
آڑھتی کا ادھار یا پیشگی۔ جس آڑھتی کا ادھار ہو اس کے ذریعے بیچیں تو "اپنا ادھار کاٹ لے" سے فروخت میں سے ادائیگی لکھی جاتی ہے۔
فروخت پر "خریدار بعد میں دے گا" چنیں۔ کمیشن اور کٹوتیوں کے بعد جو رقم بنتی ہے وہ خریدار کے ذمے ہوتی ہے؛ ملنے پر "وصول ہوا" دبائیں۔
ٹھیکے والے کھیت پر لکھی گئی تاریخ سے ٹھیکہ مالک زمین کو واجب ہوتا ہے، اور ڈیلر کی طرح "ادائیگی" سے ادا ہوتا ہے۔
نقد قرض، واپسی کی تاریخ کے ساتھ (اختیاری)۔ قرض نہ خرچہ گنا جاتا ہے نہ آمدن۔ جو مارک اپ یا سود آپ لکھیں وہ فارم کا خرچہ گنا جاتا ہے۔
حاضری اور اجرت کے حساب سے ہر مزدور کا بقایا، اور اسے دی گئی ہر ادائیگی۔
کاپی کا کھاتہ وہی دکھاتا ہے جو کسی کو لکھنا یاد رہا۔ ZaraiOS ہر اندراج کے بعد باقی رقم خود رکھتی ہے۔ ایک ڈیلر کے کھاتے کی مثال:
| کیا ہوا | رقم | باقی واجب |
|---|---|---|
| ڈیلر سے ڈی اے پی ادھار پر لی | 12,000 روپے | 12,000 روپے |
| ڈیلر کو کچھ ادائیگی | 5,000 روپے | 7,000 روپے |
| گندم آڑھتی کے ذریعے بیچی؛ اس نے اپنا ادھار کاٹ لیا | 7,000 روپے | 0 روپے |
رقمیں صرف مثال ہیں۔ ادھار خرید اسی دن فصل کا خرچہ گنی جاتی ہے، اس لیے ادائیگی سے پہلے بھی فصل کی رپورٹ درست رہتی ہے؛ ادائیگی دوبارہ خرچہ نہیں گنی جاتی۔
ادھار خرید ہر فصل کے خرچے کا حصہ بھی بنتی ہے۔ دیکھیں فصل کے خرچے کا حساب کیسے کام کرتا ہے
ٹھیکے یا بٹائی کی زمین کا بھی الگ حساب ہے۔ دیکھیں ٹھیکے اور بٹائی کا حساب
جی ہاں۔ ہر ڈیلر، آڑھتی، دکان، خریدار، مالک زمین یا قرض دینے والے کا اپنا صفحہ ہے جس میں واجب رقم، ہر خرید اور ادائیگی، اور اس کی تاریخ ہے۔
جی ہاں۔ "ادائیگی" پوری واجب رقم بتاتی ہے، مگر آپ کوئی بھی رقم لکھ سکتے ہیں۔ باقی واجب رہتی ہے۔ نقد کے بجائے فصل میں بھی ادائیگی ہو سکتی ہے۔
فروخت کے فارم پر آڑھتی چنیں اور "اپنا ادھار کاٹ لے" چنیں۔ آڑھتی کی ادائیگی فروخت سے لکھی جاتی ہے اور پوری فروخت آپ کی فروخت میں گنی جاتی ہے۔
جی ہاں۔ فروخت پر "خریدار بعد میں دے گا" چنیں۔ "پیسے" ٹیب دکھاتا ہے کہ ہر خریدار نے کتنا دینا ہے، اور رقم ملنے پر "وصول ہوا" سے لکھیں۔
نہیں۔ مارک اپ یا سود کی رقم آپ لکھتے ہیں۔ ZaraiOS اسے فارم کا خرچہ گنتی ہے اور واجب رقم میں جوڑتی ہے؛ کوئی شرح نہیں لگاتی۔
جی ہاں، اگر ادھار پر ادائیگی کی تاریخ یا قرض پر واپسی کی تاریخ لکھیں۔ جب تک رقم باقی ہے فون پر یاد دہانی آتی ہے۔
دکان کی کھاتہ ایپ گاہک اور بِکری رکھتی ہے۔ ZaraiOS کھیت کے لیے بنی ہے: ادھار اسی فصل سے جڑا ہے جس پر لگا، آڑھتی فروخت میں سے اپنا ادھار کاٹ سکتا ہے، اور فصل کی رپورٹ آپ کا اصل منافع دکھاتی ہے۔
نہیں۔ ZaraiOS صرف آپ کا ریکارڈ رکھتی ہے۔ یہ بینک یا قرض دینے والا ادارہ نہیں۔
جی ہاں۔ سگنل کے بغیر لکھ سکتے ہیں۔ اکاؤنٹ بنانے اور دوسرے فون پر ریکارڈ لانے کے لیے کبھی کبھار انٹرنیٹ چاہیے۔
ابتدائی رسائی
ZaraiOS پاکستانی کسانوں سے اینڈرائیڈ کے ابتدائی ٹیسٹ کے لیے درخواستیں لے رہی ہے۔